Latest News

کیجریوال حکومت کا اعلان۔کورونا سے شہید ملازمین  کے کنبوں کو دیں گے 1-1کروڑ

کیجریوال حکومت کا اعلان۔کورونا سے شہید ملازمین  کے کنبوں کو دیں گے 1-1کروڑ

نیشنل ڈیسک:دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا سے لڑنے والوں کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بدھوار کو کہا کہ کوروناسے لڑتے کسی کی جان گئی تو ان کے پریوار کو 1-1لاکھ روپے دیں گے۔
کیجریوال نے پریس کانفرنس کر کہا ہے کہ کوئی ڈاکٹر ہو نرس ہو یا پھر سینیٹائزیشن سے جڑا سرکاری یا پرائیویٹ ملازم ہو  اگر  جان جاتی ہے تو پریوار کو ایک کروڑ روپے کی مدد دی جائے گی۔
اس سے پہلے کیجریوال نے صنعتکاروں اور امیر  لوگوں سے اس بحران کے وقت آگے آکر مدد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاتھا کہ گزشتہ کچھ دنوں میںکئی صنعتکاروں اور امیر لوگوں کے فون آئے ہیں۔ انہوں نے اس پوری مہم کے لئے اپنا تعاون دینے کی خواہش ظاہر کی۔ جو لوگ تعاون دینا چاہتے ہیں وہ وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں اپنا تعاون کر سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top