Latest News

اروند کیجریوال قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب، 16 فروری کو رام لیلا میدان میں لیں وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف

اروند کیجریوال قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب، 16 فروری کو رام لیلا میدان میں لیں وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف

نئی دہلی: دہلی میںزبردست اکثریت سے ملی جیت کے بعد اروند کیجریوال اتوار کو تیسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق کیجریوال اتوار  16 فروری کو وزیر اعلیٰ عہدے کا  حلف لیں گے ۔ حلف برداری تقریب رام لیلا میدان  میں   منعقد ہو گی ۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندکیجریوال نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی، جس میں ا ن کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں کیجریوال کی حلف برداری کی تاریخ اور وقت پر بحث ہوئی ۔ ساتھ ہی ان وزرا ء کے نام پر بھی  چرچا ہوئی ہوئی جو کیجریوال کے ساتھ حلف لیں گے۔

PunjabKesari

https://twitter.com/ANI/status/1227459827334553602?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227459827334553602&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-arvind-kejriwal-to-take-oath-as-cm-on-16th-february-at-ramlila-maidan-in-new-delhi-ns-293488.html
منیش سسودیا نے اجلاس میں پارٹی اراکین کے لیڈر کے لئے کیجریوال کے نام کی تجویز پیش کی۔بتا دیں کہ اس سے پہلے بدھ کی صبح کیجریوال لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کرنے پہنچے۔انتخابی نتائج کے بعد یہ پہلی رسمی  ملاقات ہے۔انہوں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرکے حکومت تشکیل کرنے کا دعویٰ پیش کیا۔ ساتھ ہی حلف برداری تقریب کی تاریخ کی اطلاع دی۔

PunjabKesari
قابل ذکر ہے کہ دہلی کے انتخابی  میدان میںعام آدمی پارٹی ایک بار پھر فاتح بن کر ابھری ہے۔کیجریوال کی قیادت میں  'آ پ'  مسلسل دوسری بار جیت کی آندھی میں مخالفین کو دھماکے سے اڑا دیا۔منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے آئے نتائج میںآپ نے 70 میں 62 سیٹیں  جیتی ہیں جبکہ بی جے پی صرف 8 سیٹوں پر سمٹ گئی اور کانگرس کا تو سوپڑا ہی صاف ہو گیا۔ 2015 کی طرح اس بار بھی کانگر س صفر پر رہی۔



Comments


Scroll to Top