نئی دہلی: دہلی تشدد پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اس میں کسی ایک کا نہیں بلکہ سب کا نقصان ہوا ہے۔ کیجریوال نے جمعرات کو پریس کانفرنس کر کے کہا کہ دہلی تشدد میں ہندو مسلم سب کا نقصان ہوا ہے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ اور شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دے گی۔ معمولی طور پر زخمی ہوئے افراد کو 20-20 ہزار روپے کا م معاوضہ دیا جائے گا اور ساتھ ہی متاثرہ علاقوں میں کھانا پہنچایا جائے گا۔
مزید اعلانات
اروند کیجریوال نے کہا کہ معذور ہوگئے لوگوں کو5 لاکھ، جن کا گھر اور مکان جلا، انہیں-5 5 لاکھ اور نابالغ مہلوکین کے اہل خانہ کو پانچ - پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے رکشہ نقصان پر 25 ہزار، ای رکشہ کے لئے 50 ہزار اور تشدد میں یتیم ہوئے بچوں کو تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
متاثرہ پریواروں کے بچوں کو فری کتابیں اور یونیفارم مہیا کرایا جائے گا ۔ دہلی حکومت آگزنی ، تشدد کے دوران جل چکے کاغذات پھر سے حاصل کرنے کے لئے لوگوں کیلئے ایک خاص کیمپ لگائے گی ۔
اس معاملے پر سیاست نہ ہو، ملک کی سلامتی کا سوال ہے
کیجریوال نے کہا کہ جہاں تک ہو سکے گا ہم متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے دہلی حکومت نے منصوبہ بنایا ہے۔مجھے آپ سب کے ساتھ اور وشواس کی امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سیاست نہ ہو، یہ ملک کی سلامتی کا سوال ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فساد بھڑکانے والوں پر سخت ایکشن لیا جائے۔