National News

''فری کشمیر '' پوسٹر پر پرکاش جاوڈیکر نے کہا- کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ، شرارتی عناصر لگا رہے ملک مخالف نعرے

''فری کشمیر '' پوسٹر پر پرکاش جاوڈیکر نے کہا- کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ، شرارتی عناصر لگا رہے ملک مخالف نعرے

نئی دہلی: جے این یو حملے معاملے میں گیٹ وے آف انڈیا پر احتجاج کے دوران 'فری کشمیر' کے پوسٹر دکھنے اور نعرے بازی کو وزیر  اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کچھ گنے چنے غنڈہ عناصر کا  کام  قرار دیا اور کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے زیادہ تر التزامات کو ختم کرنے کے بعد علاقہ ترقی کر رہا ہے۔جاوڈیکر نے یہاں ایک پروگرام سے الگ صحافیوں کو بتایا کہ کشمیر  ہندوستان  کا اٹوٹ  حصہ ہے اور گیٹ وے آف انڈیا پر ایسے پوسٹر دکھانا اور ملک مخالف نعرے لگانے کا کام کچھ شرارتی عناصر کا ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ پورے ملک نے جموں کشمیر سے دفعہ 370 کے سب سے زیادہ دفعات کو ختم کرنے کی حمایت کی ہے اور اس کے بعد سے علاقے ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ کشمیر کے  اندر کسی نے ایسے نعرے نہیں لگائے اور اب اگر اس علاقے سے باہر کوئی ایسے نعرے لگاتا ہے تب اس کا کوئی مطلب نہیں بنتا ہے۔
بتا دیں کہ جے این یو میں ہوئے حملے کی مخالفت میں آدھی رات کو جنوبی ممبئی کے کولابہ میں گیٹ وے آف انڈیا کے سامنے طالب علموں اور عورتوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔اسی دوران ایک پوسٹر دکھائی دیا تھا ۔

PunjabKesari
وزیر اطلاعات و نشریات نے  کہا کہ جے این یو اور ملک کے دیگر حصوں میں تشدد بھڑکانے کے لئے جان بوجھ کر غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔  جے این یو حملے میں شامل نقاب پوش حملہ آوروں کو جلد ہی بے نقاب کیا جائے گا کیونکہ وزارت داخلہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو جوائنٹ کمشنر سطح کے ایک افسر سے جانچ کرانے کا حکم دیا اور جلد سے جلد اس کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top