Latest News

کرتارپور صاحب جانے والے سکھ ہندوستان کے سکیورٹی سسٹم سے ناراض

کرتارپور صاحب جانے والے سکھ ہندوستان کے سکیورٹی سسٹم سے ناراض

جالندھر ( بلند): شری گورو نانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش پر سنگت (عقیدتمندوں) کیلئے پاکستان میں واقع گورو نانک دیو جی کے کرتارپور صاحب گوردوارہ کی زیارت کیلئے  بنائے گئے کرتارپور کاریڈور سے سکھوں کی خوشی ساتویں آسمان پر تھی اور سکھ ہندوستان اور پاکستان حکومت کا شکریہ ظاہر کرتے نہیں تھک رہے تھے لیکن کاریڈور کھلنے کے کچھ دنوں کے اندر ہی سکھوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ 

PunjabKesari
پاکستان کے اس گوردوارہ کے درشن کرکے لوٹنے والے سکھوں کی مانیں تو انہیں اس سفر کے دوران سکیورٹٰ کے نام پر ہندوستانی سسٹم سے پریشان ہونا پڑ رہا ہے ۔ جہاں پاکستان میں ہندوستان سے جانے سکھوں کو خاص ٹریٹمنٹ دیا جارہا ہے ۔ وہیں ہندوستان والی سائیڈ سے اپنے ہی ملک کی سکیورٹی ایجنسیاں اور فورس والے سکھ عقیدتمند سے غلط سلوک کررہے ہیں ۔ کرتارپور صاحب کی زیارت کرکے لوٹ رہے سکھ بھائیوں نے بتایا کہ شدید سکیورٹی اور چار دیواری سے لیس کاریڈور کے ذریعے کرتارپور صاحب گوردوارہ کی زیارت کیلئے پاسپورٹ ضروری کیا گیا ہے اور سکھوں سے 20 ڈالر فیس بھی وصولی جارہی ہے ۔ جس سے ان میں مایوسی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top