Latest News

کورونا وائرس  کے مد نظر کرتار پور گوردوارہ یاترا ملتوی

کورونا وائرس  کے مد نظر کرتار پور گوردوارہ یاترا ملتوی

نئی دہلی :کورونا وائرس کے مدنظر پاکستان میں واقع کرتارپور گوردوارہ کے لئے عقیدت مندوں کی یاترااور رجسٹریشن کو آج نصف شب کے بعد احتیاطاً عارضی طورپر ملتوی کردیاگیاہے ۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے مقصد سے احتیاط کے طور پر مذہبی یاترا پر 16مارچ سے روک لگادی گئی ہے ۔یہ روک اگلے احکامات تک کے  لئے  لگائی گئی ہے ۔
حکومت نے کورونا وائرس کے مدنظر نیپال ،بھوٹان ،بنگلہ دیش اور میانمار کے لیے سڑک کیراستہ آمدورفت پر پابندی لگادی ہے ۔ان ملکوں کے لئے  سٹر ک آمدورفت 15مارچ سے اگلے احکامات تک بندکردی گئی ہے ۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چلنے والی مسافرٹرینوں کی آمدورفت بھی 15 مارچ سے 15اپریل یا اگلے احکامات تک روک دی گئی ہے ۔نیپال اور بھوٹان کی سرحد پرآمدورفت دونوں ملکوں کے شہریوں کے لئے نہیں ،تیسرے ملک کے شہریوں کے لئے ممنوع رہے گی ۔
وزارت نے کہاکہ سرحدوں پر لگنے والے ہاٹ کو بھی اگلے احکامات تک بندکردیاگیاہے ۔ان ہاٹ بازاروں میں سرحد سے جڑے دونوں ملکوں کے لوگ آتے جاتے ہیں ۔
 



Comments


Scroll to Top