نئی دہلی :جے این یو کے سابق طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار نے اپنے خلاف غداری کا کیس چلانے کی منظوری ملنے کے بعد ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خلاف غداری کا کیس چلانے کی منظوری دینے کے لئے دہلی کی کیجریوال حکومت کو شکریہ کہا ہے۔ وہیں ساتھ ہی یہ بھی اپیل کی کہ اس معاملے کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہے۔
کنہیا کمار نے ٹویٹ کیا کہ سیڈشن کیس میں فاسٹ ٹریک کورٹ اور فوری کارروائی کی ضرورت اس لئے ہے تاکہ ملک کو پتہ چل سکے کہ کس طرح سیڈشن قانون کا غلط استعمال اس پورے معاملے میں سیاسی فائدہ اور لوگوں کو ان کے بنیادی مسائل سے بھٹکانے کے لئے کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/kanhaiyakumar/status/1233420569304915968?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1233420569304915968&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps%253A%252F%252Ftwitter.com%252Fkanhaiyakumar%252Fstatus%252F1233420569304915968%26widget%3DTweet وہیں، کنہیا کمار نے آگے کہا کہ دہلی حکومت کو سیڈشن کیس کی اجازت دینے کے لئے شکریہ۔دہلی پولیس اور سرکاری وکیلوں سے درخواست ہے کہ اس کیس کو سنجیدگی سے لیا جائے، فاسٹ ٹریک کورٹ میں سپیڈ ٹرا ل ہو اور ٹی وی والی 'آپ کی عدالت' کی جگہ قانون کی عدالت میں انصاف یقینی بنایا جائے ۔'ستیہ میو جیتے'
27k
98k