National News

کینیڈا کی بڑی پیشکش! بھارت کے لیے تیل اور ایل پی جی سپلائر بننے کی پیشکش کی

کینیڈا کی بڑی پیشکش! بھارت کے لیے تیل اور ایل پی جی سپلائر بننے کی پیشکش کی

انٹرنیشنل ڈیسک: عالمی سطح پر تجارتی تبدیلیوں کے درمیان، کینیڈا نے بھارت کو ایک قابل اعتماد اور طویل المدتی توانائی ساتھی کے طور پر اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ کینیڈا کے توانائی کے وزیر ٹم ہڈسن نے کہا کہ ان کا ملک بھارت کو مناسب قیمتوں پر خام تیل، ایل این جی اور ایل پی جی کی سپلائی فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

وزیر ہڈسن کے مطابق، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیاں عالمی توانائی کے نقشے کو تبدیل کر رہی ہیں۔ اسی لیے کینیڈا اب صرف امریکہ پر انحصار کرنے کی بجائے بھارت اور چین جیسے ممالک کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے۔
کینیڈا کا ہدف 2030 تک بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو دوگنا کرنا ہے، جس میں توانائی اور یورینیم کی سپلائی اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیر نے دعویٰ کیا کہ کینیڈا کے مغربی ساحل سے ایل پی جی بھیجنا امریکہ کے مقابلے میں زیادہ سستا اور مو¿ثر ثابت ہو سکتا ہے۔
                
 



Comments


Scroll to Top