National News

جے پی نڈا کا کیجریوال پر حملہ، ووٹ بنک کے لئے'' ٹکڑے - ٹکڑے گینگ'' کی حمایت کا لگایا الزام

جے پی نڈا کا کیجریوال پر حملہ، ووٹ بنک کے لئے'' ٹکڑے - ٹکڑے گینگ'' کی حمایت کا لگایا الزام

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدر جگت پرکاش  نڈا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروندکیجریوال پر زبردست حملہ کرتے ہوئے پیر کو ان پر ووٹ  بنک کے لئے 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ' کا حامی ہونے کا الزام لگایا۔دہلی اسمبلی کے لئے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے بی جے پی اور آپ کے لیڈروں کے درمیان پولنگ کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ انتخابی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔
مسٹر نڈا نے آج دو ٹویٹ  کئے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں پر چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہ دینے کے لئے سوال کھڑے کئے۔بی جے پی صدر نے کہاکنہیا کمار، عمر خالد اور کچھ دیگر ملک مخالف طاقتوں نے بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے جیسے نعرے لگائے۔ یہ لوگ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ان کے خلاف قانونی اداروں نے اس معاملہ کی تحقیقات کی اور گزشتہ سال جنوری میں چارج شیٹ دائر کرنے کے لئے تیار تھی۔
انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسیوں کو چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بی جے پی صدر نے کہاجانچ ایجنسیوں نے ٹکڑے ٹکڑے گینگ پر کاروائی کے لئے کیجریوال سے اجازت مانگی، مگر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی کل تک اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ کیجریوال کو دہلی کے عوام کو یہ بتانا چاہئے  کہ جو لوگ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں ان کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟ ایسا اس لئے ہے کیونکہ ملک مخالف قوتوں پر کارروائی سے ان کے ووٹ بنک پر اثر پڑے گا؟ 
 



Comments


Scroll to Top