National News

رنگ لایاجے این یو طلباء کا احتجاج، حکومت نے واپس لیا فیس میں اضافے کا فیصلہ

رنگ لایاجے این یو طلباء کا احتجاج، حکومت نے واپس لیا فیس میں اضافے کا فیصلہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کے طالب علموں کا فیس میں اضافے کے خلاف مظاہرہ آخر کار رنگ لے آیا ۔ مظاہرین طالب علموں نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔مودی حکومت نے آخر کار  بڑھی ہوئی  ہاسٹل فیس کم کر دی ہے جو کہ جزوی طور پر مجوزہ فیس  سے کم ہے۔ساتھ ہی غریب طالب علموں کو مالی مدد دینے کے لئے ایک منصوبہ بنا گیا  ہے۔اس کی معلومات ایچ آرڈی منسٹری نے ٹویٹ کر دی۔


  ٹویٹ میں کہا تعلیم  سیکرٹری آر سبرامنیم نے کہا کہ "جے این یو ایگزیکٹو کمیٹی نے ہاسٹل فیس اور دیگر وظیفے میں اہم رول بیک کا اعلان کیا ہے۔ساتھ ہی اقتصادی طور پر کمزور طبقے  کے طالب علموں کے لئے مالی مدد کے لئے ایک منصوبہ کی تجویز دی ہے''۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ جے این یو انتظامیہ نے ہاسٹل میں اسٹیبلشمینٹ فیس، کراکری اور اخبار وغیرہ کی کوئی فیس نہیں بڑھائی تھی،لیکن روم کرایہ میں بھاری اضافہ کیا تھا۔پہلے جہاں سنگل سیٹ والے ہاسٹل کا روم کرایہ 20 روپے تھا وہ انتظامیہ نے بڑھا  600  روپے کر دیا تھا۔وہیں ڈبل سیٹوں کا کرایہ دس روپے سے بڑھا کر 300 روپے کیا  گیا تھا۔یہ پہلے کی بنسبت بہت زیادہ تھا۔اس کے علاوہ انتظامیہ نے ایک نئی مد جوڑی تھی -

PunjabKesari
وہیں ہاسٹل میں پہلے طالب علموں کو کبھی سروس چارج یا یو  ٹی لٹی چارجز جیسے پانی اور بجلی کے پیسے نہیں دینے ہوتے تھے۔جے این یو انتظامیہ کی جانب سے اس میں بھی اضافہ کیا گیا تھا ۔وہیں سروس چارجز کے طور آئی ایچ اے کمیٹی نے 1700 روپے مہینے  کی فیس  جوڑ دی تھی،  فی ماہ اتنی رقم ہر طالب علم کو دینی پڑتی ۔اس کے علاوہ انتظامیہ نے 'ون  ٹائم میس سیکورٹی 'جو پہلے 5500 روپے تھی، اسے بھی 200  فیصد سے زیادہ بڑھا کر 12000 روپے کیا گیا تھا۔



Comments


Scroll to Top