National News

پاکستان میں جرگہ اجلاس کے دوران فائرنگ، 6 افراد ہلاک

پاکستان میں جرگہ اجلاس کے دوران فائرنگ، 6 افراد ہلاک

پشاور:شمال مغربی پاکستان میں قبائلی عمائدین کی ایک میٹنگ پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس فائرنگ میں کم از کم 6فراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اس حوالے سے معلومات فراہم کیں۔یہ واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا، جہاں استرانہ قبیلے کے بزرگ ایک چوری شدہ موٹر سائیکل کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے مطلوب مشتبہ شخص ذوالفقار مروت سے ملنے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق میٹنگ کے دوران مشتبہ شخص نے جرگہ اراکین پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
مروت موٹر سائیکل پر سوار ہو کر موقع سے فرار ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔ مروت اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک مقام پر چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔ موقع سے کچھ اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔



Comments


Scroll to Top