Latest News

آج لڑکی ہوتی تو خوش ہونے کی بجائے رونے کا من کرتا: جیا پردا

آج لڑکی ہوتی تو خوش ہونے کی بجائے رونے کا من کرتا: جیا پردا

رام پور:  ملک میں لگاتار  آبروریزی کے سنگین  اور جھنجوڑ کر رکھ دینے  والے واقعات  پیش آ رہے ہیں ۔ اس پر رام پور کی سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا  نے کہا کہ  یہ دیکھ کر  دکھ ہوتا ہے  اور من  میں سوال اٹھتا ہے کہ   آخر کس سماج میں  ہماری  بچیوںکو سکول  بھیجا جا رہا ہے ؟ درندوں کے درمیان ہماری بچیاں کیا محفوظ ہیں؟ ہم کتنے بچوں کی قربانی دیں؟ آج لڑکی ہوتی تو خوش ہونے کی بجائے  رونے کو دل کرتا  ۔ 
بی جے پی  نیتا نے کہا کہ  میں عوام سے کہنا چاہتی ہوں کہ حکومت تو ایکشن لے رہی ہے، لیکن سماج میں سوچ بدلنا ضروری ہے ۔ ایسے غلط  کام کرنے  والے درندوں کو  جینے کا حق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کا واقعہ ہو یا اناؤ کا  درندوں کو جینے کا کوئی حق نہیں ہے ۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ  نربھیا کے قصورواروں کو اب تک سزا کیوں نہیں مل رہی ہے ؟ 
جیا پردا نے  کہا کہ  میں بہت خوش ہوں کہ  حیدر آباد کے قصور واروں کا اینکاؤنٹر کر دیا گیا ۔ ایسے ہی دیگر بچیوں کے ساتھ ایسا کرنے والوں کا بھی اینکاؤنٹر کر دینا چاہئے ۔ساتھ جیا پردا نے کہا کہ  قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے  ، اس لئے میں  درخواست کرتی ہو ں کہ  ایسے معاملوں میں فاسٹ ٹریک  کورٹ میں لانا چاہئے  اور' ہینگ دیم ٹل ڈیتھ' پھر چاہے کوئی بھی ہو۔
 



Comments


Scroll to Top