Latest News

جاپان کا مسلم ایتھلیٹوں کو تحفہ، بنائی چلتی - پھرتی مسجد

جاپان کا مسلم ایتھلیٹوں کو تحفہ، بنائی چلتی - پھرتی مسجد

نئی دہلی: جپان میں اگلے سال یعنی 2020 میں اولمپک گیمز ہونے والے ہیں۔ اسی کو لے کر جاپان نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اسی کے تحت اپنے یہاں آنے والے مسلم ایتھلیٹوں اور سیاحوں کے لئے جاپان نے خاص موبائل مسجد کا آغاز کیا ہے۔ جس سے کسی کو بھی نماز پڑھنے میں کسی طرح کی کوئی دقت نہ ہو۔ 
اس موبائل مسجد کو ایک سپورٹس ایوینٹ کمپنی یاشو پروجیکٹ نے تیار کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق کئی بڑے بڑے ٹرکوں کو کنورٹ کرکے انہیں موبائل مسجد بنایا گیا ہے۔ جب بھی یہ کہیں کھڑی ہوں گی تو رموٹ کنٹرول سے ان کے پیچھے کا حسہ اٹھ جائے گا۔ جس سے وہاں ایک سیڑھی نکل آئے گی اور پیچھے کا گیٹ کھل جائے گا۔ یہ موبائل مسجد ہمیشہ سٹیڈیم کے باہر موجود رہا کریں گی۔ اس میں کارپیٹ اور ہاتھ دھونے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔اس میں آرام سے 50 لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں۔ یاشو پروجیکٹ کے سی ای او نے بتایا کہ اس طرح کی مسجد بنانے کا خیال انہیں  چار سال پہلے قطر کے سفر کے دوران آیا تھا۔ 
 



Comments


Scroll to Top