Latest News

جاپان کی سیاست میں اتھل - پتھل : وزیر اعظم کشیدا اور ان کی کابینہ نے دیا استعفیٰ، شگیرو ایشیبا کا راستہ ہوا صاف

جاپان کی سیاست میں اتھل - پتھل : وزیر اعظم کشیدا اور ان کی کابینہ نے دیا استعفیٰ، شگیرو ایشیبا کا راستہ ہوا صاف

ٹوکیو: جاپانی سیاست میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان، وزیر اعظم فومیو کشیدا اور ان کی کابینہ نے منگل کو استعفیٰ دے دیا، جس سے ان کے ممکنہ جانشین شیگیرو ایشیبا کے لیے اگلے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ چیف کابینہ سکریٹری یوشیماسا حیاشی نے اعلان کیا کہ کشیدا اور ان کے وزراء  نے منگل کو کابینہ کے اجلاس میں اپنے استعفے پیش کر دیئے۔
ایشیبا کو جمعہ کو کشیدا کی جگہ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا تھا۔ کشیدا نے اگست میں اپنی تین سالہ مدت کے اختتام پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایشیبا کا پارلیمنٹ میں منگل کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم بننا یقینی ہے کیونکہ ان کی پارٹی کے حکمران اتحاد کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ اس کے بعد اشیبا اپنی نئی کابینہ کا اعلان کریں گے ۔
ایشیبا نے پیر کو کہا تھا کہ وہ منگل کو ملک کا باضابطہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد 27 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ایشیبا نے پیر کو اپنی کابینہ کی تشکیل سے قبل پارٹی کی اعلی قیادت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی تاریخ کا ذکر کیا۔ کشیدہ کرپشن کے الزامات میں گھرے ہوئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top