National News

حیدرآباد میں ہولناک واقعہ! خاتون نے بیٹی اور بیٹے کے ساتھ ٹرین کے آگے لگائی چھلانگ، تینوں کی موت

حیدرآباد میں ہولناک واقعہ! خاتون نے بیٹی اور بیٹے کے ساتھ ٹرین کے آگے لگائی چھلانگ، تینوں کی موت

نیشنل ڈیسک: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک 38 سالہ خاتون نے اپنے دو کمسن بچوں سمیت ٹرین کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 12:40 بجے چارلپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ خاتون، اس کی 18 سالہ بیٹی اور 17 سالہ بیٹا شامل ہیں۔ یہ خاندان چنگیچرلا علاقہ کا رہائشی تھا۔
معلومات کے مطابق مذکورہ خاتون ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرتی تھی جبکہ اس کا شوہر ملازمت کے سلسلے میں دبئی میں رہتا ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق تینوں نے گڈز ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کی۔پولس نے نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں بھیج دیا ہے۔ یہ خوفناک قدم اٹھانے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور پولیس معاملے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top