Latest News

جموں کشمیر : رام بن ضلع میں سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی کنبے کے 4 افراد کی موت، 3 زخمی

جموں کشمیر : رام بن ضلع میں سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی کنبے کے 4 افراد کی موت، 3 زخمی

جموں و کشمیر کے رام بن ضلع سے جمعہ کی  دیر شام ایک گیس سلنڈر دھماکے کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔اس دھماکے میں 4 افراد کی موت ہو گئی، وہیں 3 لوگ ہسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان لڑ رہے ہیں۔معلومات کے مطابق رام بن ضلع کے میترا علاقے میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے ایک عورت اور اس کی تین بیٹیوں کی موت ہو گئی۔وہیں، تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے پھٹا، جس میں ایک ہی خاندان کے 6 رکن اور ان کے رشتہ دار زد میں آ گئے۔
معلومات کے مطابق اس حادثے میں بلوٹ رہائشی درشنا دیوی اور اس  کی تین بیٹیوں کی شدید جلنے سے موت ہو گئی۔تاہم، حادثے میں شدید  طور پرجھلسے تین لوگوں کو جموں کے جی ایم سی  ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخمی ہونے والے لوگوں میں مہلوک عورت کے 2 بیٹے اور ایک رشتہ دار بھی شامل ہے۔خاندان کا صرف ایک رکن یعنی خاتون کا شوہر اس حادثے میں بچ گیا ،کیونکہ وہ واقعہ کے مقام پر موجود نہیں تھا، کہیںشادی کی تقریب میں شامل ہونے گیا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top