Latest News

جموں کشمیر میں 63سالہ خاتون میں کوروناوائرس کی تصدیق، ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 41 ہو ئی

جموں کشمیر میں 63سالہ خاتون میں کوروناوائرس کی تصدیق، ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 41 ہو ئی

نئی دہلی:چین کے جان لیوا کورونا وائرس کا اثر ہندوستان میں بھی نظر آنے لگا ہے۔ جموں وکشمیرمیں اب ایک 63 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں کووڈ- 19  کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے کیرالہ میں تین سال کا ایک بچہ آج کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔ وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے احتیاطا ملک بھر میں سبھی ہولی ملن تقریب رد کر دی گئی ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1236871760244441088?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1236871760244441088%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fjammu-kashmir%2Fjammu-and-kashmir-corona-virus-63-year-old-woman-found-positive-na-296141.html
موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ خاتون کچھ دن پہلے ہی ایران سے لوٹی ہے۔ بتا دیں کہ خاتون کے ساتھ ہی ایک دیگر شخص کو بھی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں مریضوں کو اتوار کو جب اسپتال میں بھرتی کیا گیا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلے تھے۔ حالانکہ، انہیں بعد میں پکڑ کر واپس ہسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر میں محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے بتایا کہ خاتون مریض کی جانچ رپورٹ پازیٹیو پائی گئی ہے جبکہ دوسرے مریض کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ریاستی سکریٹری روہت کنسال نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق سبھی ضوابط پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے سبھی دفتروں اور اداروں میں بایومیٹرک حاضری کو 31 مارچ تک کے لئے ختم کر دیا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top