National News

جے شنکر کے ملائیشیا دورے سے کھلے جدید اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے دروازے

جے شنکر کے ملائیشیا دورے سے کھلے جدید اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے دروازے

کوالالمپور: وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورہ ملائیشیا اور ملک کے اعلیٰ رہنماو¿ں کے ساتھ ان کی ملاقات نے اعلیٰ درجے کی دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ بات جمعرات کو ایک سرکاری بیان میں کہی گئی۔ جے شنکر سنگاپور، فلپائن اور ملائیشیا کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں 27 اور 28 مارچ کو کوالالمپور میں تھے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور بن ابراہیم سے ملاقات کی اور ہندوستان-ملائیشیا ایڈوانسڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں ان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جے شنکر کے دورہ ملائیشیا نے جدید اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط اور آگے بڑھانے کے اپنے عزم کو دہرانے کا موقع فراہم کیا۔
سرکاری برنامہ نیوز ایجنسی کے مطابق انور نے ملائیشیا میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) کے برانچ کیمپس کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے چاول کی قلت کا سامنا کرنے والے ملائیشیا کی مدد کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کی اور بھارت سے زرعی مصنوعات کی آسانی سے درآمد کی امید ظاہر کی۔ انور نے امید ظاہر کی کہ ملائیشیا اور ہندوستان کے تعلقات دونوں دوست ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے فروغ پاتے رہیں گے۔
جے شنکر نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد بن حاجی حسن سے بھی ملاقات کی اور سیاسی، تجارت اور معیشت، دفاع، ڈیجیٹل، ثقافتی اور تعلیم سمیت دو طرفہ تعاون پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے ڈیجیٹل وزیر گوبند سنگھ دیو سے بھی ملاقات کی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ملائیشیا آسیان اور ہندوستان کی 'ایکٹ ایسٹ' پالیسی میں کلیدی شراکت دار ہے۔



Comments


Scroll to Top