Latest News

رام جنم بھومی پر حملے کی فراق میں جیش محمد، ایودھیا میں سکیورٹی انتظامات سخت

رام جنم بھومی پر حملے کی فراق میں جیش محمد، ایودھیا میں سکیورٹی انتظامات سخت

یوپی ڈیسک: خفیہ ایجنسیوں کو جیش محمد سے منسلک ٹیلی گرام چینل پر مسعود اظہر کا ایک میسج شیئر کیا گیا ،جس کے بعد انٹیلی جنس ایجنسیوں  ہڑکمپ مچ گیا۔بھیجے گئے میسج میں رام جنم بھومی پر حملے کی سازش کی بات کہی گئی ہے۔جس کی وجہ سے ایودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

PunjabKesari
میڈیا رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی گرام چینل پر مسعود اظہر کا میسج  شیئر کیا گیا ۔اس ان پٹ کے بعد ملک بھر میں الرٹ بھی جاری کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے وابستہ نیٹ ورک کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ پڑوسی ملک پاکستان کی دہشت گرد تنظیم پہلے بھی  ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کے ذریعے ماحول بگاڑنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ دہلی پولیس کو ایجنسیوں سے ایسی ہی ایک  خفیہ جانکاری ملی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ احتجاج کے دوران دہشت گرد تنظیم دہلی میں کوئی بڑی واردات کر سکتے ہیں، اس لئے  ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کی پولیس کے ساتھ دہلی پولیس رابطے میں ہے۔اس کے ساتھ ہی دہلی سے لگی تمام ریاستوں کے بارڈر پر پولیس پکیٹ کی تعیناتی کی گئی اور گاڑیوں کو مکمل طور پر چیک کرنے کے بعد ہی دہلی میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
 



Comments


Scroll to Top