Latest News

جیش اور لشکر کے دہشت گرد موسم سرما میں کرسکتے ہیں بھارت پر حملہ

جیش اور لشکر کے دہشت گرد موسم سرما میں کرسکتے ہیں بھارت پر حملہ

تازہ خفیہ  اطلاعات کے مطابق پاکستان واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد اور لشکر طیبہ ( ایل ای ٹی )کی آئندہ موسم سرما میں بھارت کے  خلاف بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ان حملوں کا مقصد جموں و کشمیر کے مرکزی حکومت کے زیر انتظام  علاقے میں فساد کو فروغ دینا ہے۔اس کے ساتھ ہی نریندر مودی حکومت کی طاقت کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔
خفیہ ایجنسیوں نے رپورٹ میں کہا کہ جیش محمد کی قیادت میں تیار ہوئے دہشت گردوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ہفتے بہاولپور میں مرکز عثمان و علی ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کریں تاکہ بھارت میں ممکنہ فدائین حملوں کا خاکہ تیار کیا جا سکے۔
سکیورٹی ایجنسیوں نے یہ معلومات اعلیٰ حکام کو دی ہے۔بستر پر پڑا جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر اور اس کا چھوٹا بھائی مفتی عبد الرؤف اصغر موجودہ وقت میں بہاول پور میں ہے۔اطلاعات کے مطابق لشکر طیبہ (ایل ای ٹی )کے کمانڈر ابو عجیل نے دعویٰ کیا کہ بھارت کو جلد مہلک دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔معلومات میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان حمایتی دہشت گرد تنظیموں نے 26 اکتوبر کے بعد اپنے کینیڈرو کو ایل او سی کے پار بھجوانے کی کوشش کی تھی۔
وزارت داخلہ اور سیکورٹی ایجنسیوں نے 5 اگست کے بعد سے جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی انتظامات کئے ہوئے ہیں، لیکن قومی سلامتی کے منصوبہ سازوں کا خیال ہے کہ پاکستان واقع دہشت گرد تنظیم اس موسم سرما میں اپنی  طاقت اور غلبہ ثابت کرنے کے لئے بھارت میں حملے کروا سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top