ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی ہے کہ ان کی والدہ شدید بیمار ہیں اور انہیں آئی سی یو(انتہائی نگہداشت یونٹ)میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد جیکلین نے اپنا کام چھوڑ دیا اور فورا اپنے گھر والوں کے پاس واپس آگئی۔
جیکلین فرنینڈس کی والدہ کے بیمار ہونے کی خبر مشہور فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ وہیں اداکارہ کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی والدہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔
https://www.instagram.com/p/DHkjqQvoDM3/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ ابھی تک ان کی بیماری کی صحیح تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور ڈاکٹر ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
جیکلین ہمیشہ سے اپنے والدین کے بہت قریب رہی ہیں اور جیسے ہی انہیں اپنی والدہ کی بیماری کی خبر ملی تو انہوں نے شوٹنگ اور پروفیشنل کے تمام کام بند کر دیے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے آگئیں۔