Latest News

بغدادی کے بعد امریکی فوج نے مار گرایا اس کا جانشین المظاہر

بغدادی کے بعد امریکی فوج نے مار گرایا اس کا جانشین  المظاہر

لاس اینجلس: امریکی فوج کی کارروائی میں اسلامک سٹیٹ ( آئی ایس ) کے سرغنہ ابو بکر البغدادی  کے مارے جانے کے بعد اس کے جانشین اور دہشت گرد تنظیم کا بڑا لیڈر  اور ترجمان حسن المظاہر بھی مارا گیا ۔ اس کے مارے جانے کے بعد عبداللہ کاردس کو نیا سرغنہ  اعلان کیا گیا ہے ۔ سیریا کے کردش لیڈر کے مطابق ، امریکی ایئر سٹرائیک میں مظاہر کی موت ہوئی ۔ وہ اس وقت تیل ٹینکر میں چھپ کر شمالی سیریا جارہا تھا ، جب ٹینکر ہوائی حملے کی چپیٹ میں آگیا ۔ کردش  لڑاکو کے چیف مظلوم عبدی نے اتوار کو ٹویٹر پر لکھا ، اتوار کو امریکی فوج اور ان کے لڑاکو کی مشترکہ کارروائی میں المظاہر مارا گیا ۔ حالانکہ امریکی افسروں نے فی الحال مظاہر کے مارے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ مظاہر نے اپنا آخری بیان مارچ میں دیا تھا ، جب نیوزی لینڈ کی مسجد پر حملہ ہوا تھا ۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ بغدادی کے مارے جانے کے بعد اب ہماری نظریں اس کے جانشینوں پر ہیں  اور ان کے بارے میں ہم اچھی طرح جانتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اس سال کی شروعات میں امریکی فوج نے اوسامہ بن لادین کے بیٹے حمزہ کو مار گرایا تھا ۔ اسے مارنا  بڑی حصولیابی تھی لیکن یہ اس سے بھی بڑی حصولیابی ہے ۔

 



Comments


Scroll to Top