انٹرنیشنل ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان ایران نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ دستے نے کہا ہے کہ اس نے امریکی لڑاکا طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنا کر گرا دیا۔ ایرانی دستے کے مطابق چاہ بہار کے قریب ایرانی فضائی دفاعی نظام نے اس لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا جس کے بعد یہ بحر ہند میں گر گیا۔ ایران نے اس دعوے کے حق میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
ایران کی سخت وارننگ۔ سرحد پار کی تو تباہی یقینی ہے۔
ایرانی رہنما محمد باقر قالیباف نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ معلومات کی بنیاد پر ایران کے دشمن کسی علاقائی ملک کی مدد سے اس کے ایک جزیرے پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج دشمن کی ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر کسی نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی تو اس ملک کے تمام اہم ڈھانچے کو بغیر کسی رکاوٹ کے تباہ کر دیا جائے گا۔
ابراہام لنکن پر حملے کا دعویٰ۔
اس سے پہلے بھی ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ ایران نے وارننگ دی کہ اگر یہ بحری جہاز دوبارہ اس کی سرحد کے قریب آیا تو اس پر مزید بڑے حملے کیے جائیں گے۔ تاہم امریکی مرکزی فوجی کمان نے ان دعوو¿ں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی بھی لڑاکا طیارہ یا بحری جہاز تباہ نہیں ہوا۔
ایف- 35 لڑاکا طیارے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ۔
ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے امریکہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا جس کے بعد اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ امریکی مرکزی فوجی کمان کے مطابق یہ پانچویں نسل کا خفیہ لڑاکا طیارہ ایران کے اوپر ایک مشن کے دوران حملے کا سامنا کرنے کے بعد ایک امریکی فضائی اڈے پر محفوظ اتارا گیا۔