National News

آئی پی ایل نیلامی:  15.50 کروڑ میں بکے پٹ کمنس، دیکھیں مزید کھلاڑیوں کی قیمت

آئی پی ایل نیلامی:  15.50 کروڑ میں بکے پٹ کمنس، دیکھیں مزید کھلاڑیوں کی قیمت

سپورٹس ڈیسک: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی شروع ہو گئی ہے۔اس نیلامی میں 73 سلاٹس کے لئے 338 کھلاڑیوں پر بولی لگے گی۔ آٹھ ٹیمیں کھلاڑیوں کے لئے بولی لگا رہی ہیں۔فی الحال سب سے مہنگے کھلاڑی پٹ کمنس رہے، ہیں جنہیں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے سب سے زیادہ  15.50 کروڑبولی لگا کر اپنی ٹیم میں شامل کیا  ہے۔

PunjabKesari

  • آسٹریلیائی پیسر جوش ہیجل وڈ کو چینئی نے  2 کروڑ میں خریدا۔
  • جمی نیشم کو پنجاب نے 50 لاکھ کے بیس پرائز پر خریدا ۔
  • 2کروڑ کے بیس پرائز پر بکے مشیل مارش، سنرائرزر نے خریدا۔
  •  75 لاکھ کے بیس پرائز پر بکے ڈیوڈ ملر، راجستھان نے خریدا۔
  • شمران ہیٹمائر کو دہلی نے 7.75 کروڑ میں خریدا۔

تیسرا راؤنڈ ہوا ختم

  • پنجاب نے روی  بشنوئی کو 2 کروڑ میں خریدا۔ 20 لاکھ بیس پرائز سے 10  گنامہنگی بکا۔
  • کولکتہ نے تمل ناڈو کے اسپنر ایم سدھارتھ کو 20 لاکھ کے بیس پرائز پر خریدا۔
  • پنجاب نے ایشان پوریل کو 20 لاکھ کے بیس پرائز میں خریدا۔
  • 20 لاکھ بیس پرائز والے بھارت انڈر 19 کے تیز بولر کارتک تیاگی کو راجستھان نے 1.3 کروڑ میں خریدا۔
  • راجستھان نے بیس پرائز 20 لاکھ میں خریدا آکاش سنگھ۔
  • انوج راوت کو راجستھان رائلز نے 80 لاکھ روپے میں خریدا۔بیس پرائز تھا 20 لاکھ۔
  • یش سوی جیسوال کو راجستھان رائلز  نے 2.4 کروڑ میں خریدا۔
  • کولکتہ  کے ہوئے ورون چکرورتی، 4 کروڑ میں خریدا۔گزشتہ سال 8.4 کروڑ میں بکے تھے۔
  • چراغ ہڈا کو پنجاب نے 60 لاکھ روپے میں خریدا۔
  • پریم گرگ کو 1.9 کروڑ میں حیدرآباد نے خریدا۔ 
  • وراٹ سنگھ 1.9 کروڑ میں سنرائزر حیدرآباد کے ہوئے۔بیس پرائز تھا 20 لاکھ۔
  • راہل ترپاٹھی کو آرسی بی نے 60 لاکھ میں خریدا۔

ختم ہوا دوسرا راؤنڈ

  • پنجاب سے بڈنگ وارمیں چینئی نے 6.75 کروڑ میں پیوش چاولہ کو خریدا۔
  • بیس پرائز سے 17 گنا مہنگے بکے  شیلڈن کارئیل، کنگز الیون نے  8.5 کروڑ میں خریدا۔
  • ایک کروڑ کے بیس پرائز والے ناتھن کلٹر نائٹ 8 کروڑ میں بکے ، ممبئی انڈینز نے خریدا۔
  • الیکس کیری کو دہلی کیپیٹل نے 2.40 کروڑ نے میں خریدا۔

دوسرے راؤنڈ میں وکٹ کیپروں کے لئے بولی نیلامی شروع ہوئی

  •  کرس مارس کو آر سی بی نے  10 کروڑ میں خریدا۔
  • چینئی سپر کنگز نے سیم کرین کو 5.50 کروڑ میں خریدا۔
  • پٹ کمنس پر کے کے آر نے  کھیلا بڑا داؤ، 15.50  کروڑ میں خریدا۔
  • کرس ووکس کو دہلی کیپیٹل نے  1.50 کروڑ میں خریدا۔
  • کنگ الیون پنجاب نے  گلین میکس ویل کو 10.75 کروڑ میں خریدا۔
  • آرون فنچ کو 4.40 کروڑ میں آر سی بی نے  خریدا۔
  • جیسن رائے کو دہلی کیپٹل نے 1.50 کروڑ میں خریدا۔
  • رابن اتھپا کو راجستھان نے 3 کروڑ میں خریدا۔
  • ایون مارگن کو 5.25 کروڑ میں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے خریدا۔ 
     


Comments


Scroll to Top