Latest News

فوری کارراوئی سے کورونا وائرس پر قابو پایا گیا : ہرش وردھن

فوری کارراوئی سے کورونا وائرس پر قابو پایا گیا : ہرش وردھن

نئی دہلی:مرکزی وزیر صحت  ہرشن وردھن نے کہا ہے کہ چین میں کوروناوائرس 2 مہینے سے تباہی مچارہاہے لیکن ہم اب تک صورت حال کو قابو میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ اس سلسلے میں ہم نے فوری تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔
مسٹر ہرش وردھن نے آج یہاں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، لفٹننٹ گورنر سمیت صحت سے جڑے کئی افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ میٹنگ میںکورونا  وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ویسے تو پوری طرح سے تیار ہے لیکن اگر مستقبل میں کسی طرح کی پریشانی آتی ہے تو اس کے لئے ہمیں تیا رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوںنے بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک میں یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور گزشتہ 12-10 دونوں میں ہی 60 سے زیادہ ممالک اس کی زد میں آگئے ہیں۔ کرونا وائرس کے بڑھنے کے خدشات کو دیکھتے ہوئے ساری تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے اس لئے میٹنگ کے دوران ضروری احتیاطی اقدام کیلئے افسران کو مشورے دیئے گئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top