Latest News

بہار میں صنعت لگانے والوں کو نہیں ہوگی کوئی دشواری : نتیش

بہار میں صنعت لگانے والوں کو نہیں ہوگی کوئی دشواری : نتیش

پٹنہ:  وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ واقع سنواد  میں شمع روشن کرکے  بہار سرمایہ کاروں کی ملاقات 2022 (بہار انوسٹرس میٹ2022) کا افتتاح کیا -
اس موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہارسرمایہ کاروں کی ملاقات(بہار انوسٹرس میٹ) میں آپ سب خیر مقدم کر تاہوں۔ بہار انوسٹرس میٹ کا انعقاد ہوا یہ خوشی کی بات ہے۔

آج کے اس پروگرام میں تمام لوگوں نے اپنی اپنی باتیں رکھی ہیں۔ سرمایہ کاروں نے بھی اپنے تجربات بتائے ہیں۔ جن نکات کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے ان کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے شعبہ میں ترقی کے لیے بہت سے کام کیے جا رہے ہیں۔ جو لوگ کورونا کے دور میں باہر تھے ان کو لانے کے ساتھ ساتھ ہم نے ان کی مدد کے لیے مسلسل ہم لوگوں نے کام کیا۔ جو لوگ کورونا کے دوران یہاں واپس آئے وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔

مغربی چمپارن کے چنپٹیا میں ان کے ذریعہ کئے گئے کام کو ہم نے جا کر دیکھا ہے۔ نئی صنعتی فروغ پالیسی 2022 بنائی گئی، اس میں کئی دیگر چیزیں شامل کی گئی ہیں۔ صنعت کے فروغ کے لیے مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت کو فروغ دیا گیا ہے۔ سال 2007 میں ہی ایتھنول کی پیداوار کے لیے اس وقت کی مرکزی حکومت کو ایک تجویز بھیج کر اجازت مانگی گئی تھی، لیکن اسے نا منظور کر دیا گیا تھا۔ اگر اس وقت اس تجویز کو منظور کر لیا جاتا تو ایتھنول کی پیداوار کے شعبے میں ایک بڑے سرمایہ کار 24 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار تھے۔



Comments


Scroll to Top