Latest News

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک

جکارتہ:  انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سلاویسی میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 15  افراد کی موت ہو گئی۔ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ایک اہلکار نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے کہا کہ جمعہ سے مسلسل موسلادھار بارشوں کی وجہ سے لووو ریجنسی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں 1800 سے زائد گھر اور مساجد پانی میں ڈوب گئیں اور مجموعی طور پر 103 مکانات تباہ ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ 42 دیگر مکانات بھی ندی میں بہہ گئے۔ مزید برآں، 115 افراد کیلئے محفوظ پناہ گاہوں کا بندوبست کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفات سے متاثرہ افراد کو نکالنے کا کام ہفتہ کو بھی جاری رہا۔



Comments


Scroll to Top