Latest News

سنجے راوت کا دعویٰ : انڈر ورلڈ ڈان کریم لالہ سے ملنے جاتی تھیں اندرا گاندھی

سنجے راوت کا دعویٰ : انڈر ورلڈ ڈان کریم لالہ سے ملنے جاتی تھیں اندرا گاندھی

پونے: شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی ممبئی میں پرانے ڈان کریم لالہ سے ملنے آتی تھیں۔راوت نے ممبئی میں انڈرورلڈ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ داؤد ابراہیم، چھوٹا شکیل اورشرد شیٹی جیسے گینگسٹر میٹروپولیٹن اور آس پاس کے علاقوں پر کنٹرول رکھتے تھے۔

PunjabKesari
راوت نے یہاں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ایک میڈیا گروپ کو دئیے  انٹرویو میں کہا کہ وہ طے کرتے تھے کہ پولیس کمشنر کون بنے گا، وزارت (سیکرٹریٹ) میں کون بیٹھے گا۔سنجے راوت نے دعویٰ کیا کہ حاجی مستان کے وزارت میں آنے پر مکمل وزارت اسے دیکھنے کے لئے نیچے آ جاتا تھا۔اندرا گاندھی پائی دھونی(جنوبی ممبئی) میں کریم لالہ سے ملنے آتی تھیں۔راوت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے داؤ د ابراہیم سمیت کئی گیگسٹرو کی تصاویر کھینچیں۔شیوسینا لیڈر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک بار داؤد ابراہیم کو پھٹکار لگائی تھی۔

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top