National News

ایک ایسی ایپ جو سانپ کے کانٹے پر آپ کی زندگی بچائے گی ، جانئے کیسے

ایک ایسی ایپ جو سانپ کے کانٹے پر آپ کی زندگی بچائے گی ، جانئے کیسے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سانپوں کو لے کر حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال بھارت میں 28 لاکھ لوگوں کو سانپ کاٹتے ہیں جن میں سے قریب 47 ہزار لوگوں کی موت ہو جاتی ہے۔ سانپ کے کاٹنے سے ہونے والی موت  کی سب سے بڑی وجہ وقت پر مریض کا ہسپتال میں نہ پہنچنا اور ویکسین کا نہ ملنا ہے۔اسی بات پر توجہ دیتے ہوئے اب ایک سمارٹ فون ایپ دستیاب کی گئی ہے جو سانپ کے کاٹنے پر آپ جان تک  بچا سکتی ہے

PunjabKesari
ایپ کا نام ہے  ' indian Snakes  '  جس کو گوگل پلے سٹور  اور ایپل  کے اپ سٹور سے  فری میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے مہیا کرا گیا ہے ۔ اس ایپ کو   جانوروں کے ماہر وویک شرما  کی جانب سے  لانچ کیا گیا ہے  اور ا  س کو لیوپارڈ  ٹیک لیب نے تیار کیا ہے ۔اس ایپ میں آپ اپنے  علاقے میں موجود سانپ کے بارے میں جانکاری دے سکتے ہیں۔ سانپ کے کاٹنے پر یہ ایپ آپ کو پاس کے ہسپتال کے بارے میں جانکاری دکھاتا ہے ۔

PunjabKesari
اس کے  علاوہ ایپ میں سانپوں کے کاٹنے کے طریقوں کے بارے میں  بھی ویڈیوز کے ذریعہ جانکاری  مہیا کرائی گئی ہے ۔اگر آپ کو اپنے گھر پر سانپ نظر آتا ہے  تو آپ اس کی جانکاری  اس ایپ پر دے سکتے ہیں  ۔ اس کے بعد سانپ کو پکڑنے والی  ٹیم آپ کے گھر  پر آکر سانپ کو لے جائے گی ۔ اس ایپ  کے ذریعے آپ سانپوں کی پرجاتیوں کے بارے میں  بھی تفصیل سے جان سکتے ہیں۔



Comments


Scroll to Top