ہم لمبے وقت سے پاکستان پر بھارت میں نشیلے پدارتھ بھیجنے، غیر قانونی ہتھیاروں کی سمگلنگ کروانے، دہشت گردوں کو پناہ اور ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے پروتساہن دے کرخوں ریزی کروانے و نقلی کرنسی بھیج کر بھارت کی معیشت کمزور کرنے کے الزامات لگاتے آرہے ہیں۔ لیکن28مارچ2010 کو واگھہ میں پاک رینجرز کے مہاندیشک برگیڈیئر محمد یعقوب سے بی ا یس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پی پی ایس سدھو نے جب یہ معاملہ اٹھایاتو انہوںنے ہمارے منہ پر 'طمانچہ' جڑتے ہوئے کہاتھاکہ :
'' بھارت کی طرف سے سرحد پر کانٹے دار باڑ ہے اور سمگلروں پر نظر رکھنے کیلئے فلڈ لائٹس لگی ہیں۔ بھارتیہ سرحد پر چوکسی وگشت کا انتظام ہے،پھر بھی اگر سرحد پر سمگلنگ ہوتی ہے تو اس بارے بھارتیہ ادھیکاریوں کوہی سوچنے کی ضرورت ہے۔'' برگیڈیئر محمد یعقوب کا مذکورہ کتھن تب بھی صحیح تھا اور آج بھی صحیح ہے کیونکہ نشوں،نقلی کرنسی،ہتھیاروں وغیرہ کی سمگلنگ بیشک پاکستان کی طرف سے ہورہی ہے لیکن بھارت میں انہیں حاصل کرنے وبانٹنے والے تو بھارتیہ ہی ہیں۔
اس کا تازہ ثبوت23مئی کو ملا، جب سٹیٹ ٹاسک فورس نے اپنے خریدے ڈرون سے ہیروئن اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کرنے والے نشہ سمگلر لکھبیر سنگھ عرف لکھا کو امرتسر ضلع میں گرفتار کیا۔وہ اپنا ڈرون پاکستان بھیجتا اور پاکستانی سمگلر اس میں سامان لاد کر واپس بھیج دیتے، جسے وہ بھارت میں دوبارہ رسیو کرلیتا تھا۔اپنے ہی ملک کے خلاف سرگرمیوں میںچند لوگوں کا شامل ہونا دیش دروہ سے کم نہیں۔لہٰذا بیشک ہماری سرکار پاکستان کے ساتھ بھارت مخالف سرگرمیوں کا معاملہ اٹھاتی رہتی ہے لیکن اسے اپنے ہی ملک میں چھپ کر بیٹھے غداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس برائی پر روک لگ سکے۔