National News

امریکہ میں بھارتی ڈاکٹر نے کی تاریخ رقم، میڈیکل ایسوسی ایشن کا سنبھالا چارج

امریکہ میں بھارتی ڈاکٹر نے کی تاریخ رقم، میڈیکل ایسوسی ایشن کا سنبھالا چارج

نیویارک: ہندوستانی نڑاد ڈاکٹر بوبی مکملا کو امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (اے ایم اے) کا 180 واں صدر بنایا گیا ہے اور وہ اس تنظیم کی قیادت کرنے والے ہندوستانی نڑاد پہلے ڈاکٹر بن گئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ایک بیان کے مطابق، کان، ناک، گلے کے ماہر مکملا نے منگل کو اپنے عہدے کا حلف لیا۔ وہ ایک طویل عرصے سے اے ایم اے میں سرگرم ہیں اور تنظیم کی ایک ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں۔
پچھلے سال نومبر میں ان کے دماغ میں آٹھ سینٹی میٹر سائز کا ٹیومر پایا گیا تھا۔ بیان میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ”کچھ ماہ پہلے مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ رات بھی گزر جائے گی یا نہیں۔“ انہوں نے اپنے آبائی شہر فلنٹ، مشی گن میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات میں مرکزی کردار ادا کیا، جہاں ان کے والدین 1970 کی دہائی کے اوائل میں ہندوستان سے آنے کے بعد آباد ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو تارکین وطن ڈاکٹروں کے والدین کے بچے، ڈاکٹر مکملا کو طب میں کیریئر بنانے اور مقامی باشندوں کی خدمت کے لیے اپنے آبائی شہر فلنٹ واپس آنے کی تحریک ملی۔
 



Comments


Scroll to Top