Latest News

سی اے اے کی مخالفت کے درمیان پونچھ ضلع میں پاکستانی خاتون کو ملی ہندوستانی شہریت

سی اے اے کی مخالفت کے درمیان پونچھ ضلع میں پاکستانی خاتون کو ملی ہندوستانی شہریت

جموں :  شہریت ترمیمی قانون کو لے کر ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ اس درمیان جموں و کشمیر کے پونچھ کی رہنے والی ایک خاتون خدیجہ پروین کو ہندوستان کی شہریت دی گئی۔حکام نے بتایا کہ محمد تاج کی بیوی خدیجہ  پروین کو ہندوستانی شہریت فراہم کرتے ہوئے پونچھ کے ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو نے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تفویض کیا ۔
حکام کے مطابق پروین کو شہریت قانون، 1955 کی دفعہ 5 (1) (c) کے تحت شادی کی بنیاد پر بھارتی شہریت دی گئی ہے،وہ پاکستان میں پیدا ہوئی تھی۔حکام کے مطابق پروین اور اس کے شوہر نے سرٹیفکیٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
محمد تاج کہتے ہیں کہ اتنے سالوں سے ہمیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ خدیجہ کو ویزا پر یہاں رہنا پڑ رہا تھا، اب شہریت ملنے ہماری پریشانیاں کافی کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2000  میں ہم نے خدیجہ  کے لئے  ہندوستانی  شہریت کے لئے سیکشن 5/1 سی ہندوستانی  ایکٹ 1955 کے کے تحت درخواست دی تھی۔جس کی بنیاد پر آج اسے ہندوستانی شہریت ملی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top