Latest News

پاکستان کےشہرسیالکوٹ پر بھارتی فوج کا زبردست حملہ؟ جانئے کیا ہے پوری سچائی

پاکستان کےشہرسیالکوٹ پر بھارتی فوج کا زبردست حملہ؟ جانئے کیا ہے پوری سچائی

نیشنل ڈیسک: پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں بم دھماکے ہوتے نظر آرہے ہیں اور لوگ خوف کے مارے ادھر ادھر بھاگتے نظر آرہے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کچھ لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارت نے پاکستان میں سیالکوٹ پر حملہ کیا ہے۔ کچھ پوسٹس میں کہا گیا کہ الجزیرہ چینل نے یہ فوٹیج جاری کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ایسے ہی دعوے کیے ہیں۔

https://x.com/maggu_ashok/status/1917517323017015597
 سچائی کیا ہے؟
اس ویڈیو کی چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ پاکستان پر حملہ بھارت نے نہیں کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بھی ایسا کچھ نہیں بتایا گیا۔ ہاں یہ ضرور کہا جا رہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کوئی بڑا قدم اٹھا سکتا ہے لیکن کوئی حملہ نہیں ہوا۔

https://x.com/shaikhfaizan45/status/1917519676084547686
وائرل ویڈیو کی جب گہرائی سے چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو درحقیقت تقریباً ایک سال پرانی ہے اور اس کا بھارت اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو دراصل غزہ کی پٹی کی ہے جہاں اسرائیل نے حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

https://x.com/INDOPAK_WAR/status/1917515204130226204
یہ ویڈیو دی سن نامی نیوز ویب سائٹ نے 10 نومبر 2023 کو شائع کی تھی۔ یہ ویڈیو الجزیرہ، مڈل ایسٹ مانیٹر اور صحافی ڈینیئل ڈیوس کے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھی گئی ہے۔
نتیجہ: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سیالکوٹ حملے کی ویڈیو جعلی ہے۔ اس کا تعلق پاکستان اور بھارت سے نہیں بلکہ اسرائیل اور غزہ کے تنازع سے ہے۔ ایسی گمراہ کن پوسٹس سے گریز کریں اور کسی بھی ویڈیو یا خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی سچائی کو چیک کریں۔



Comments


Scroll to Top