Latest News

پنجاب:بھارتیہ فوج کا فائٹرجیٹ مگ 29نواں شہر میں ہو ا کریشٍ

پنجاب:بھارتیہ فوج کا فائٹرجیٹ مگ 29نواں شہر میں ہو ا کریشٍ

نواں شہر:انڈین ائر فورس کا ایک مگ29لڑاکوجہاز جمع وار صبح 10بجے کے قریب گاؤں چوہڑھپور کے کھیتوں میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جہاز کو چلانے والے پائلیٹ ونگ کمانڈر ایم  کے پانڈے نے پیرا شوٹ سے پہلے ہی جہاز سے اپنے آپ کو الگ کر لیا  تھا۔ جہاز اتنی زور سے کھیتوں میں گرا کہ بڑے دھماکے کے ساتھ ہی اس کے پرخچے  اڑ گئے اور وہ آگ  کی لپٹوں میں جلنے لگا۔ نواں شہر سے آئی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے جہاز کو لگی آگ کی لپٹوں کوکافی مشقت کرنے کے بعد قابو کیا۔
ڈپٹی کمشنر ونے بولانی و ایس ایس پی الکامینا نے جائے واردات پر بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آدم پور ائر فورس بیس سے ایک مگ 29ائرکرافٹ جہاز نے اڑان بھری تھی۔ قریب ساڑھے دس بجے جہاز میں کچھ تکنیکی خرابی آنے پر پائلیٹ نے پیرا شوٹ کا استعمال کرتے ہوئے خود کو جہاز سے الگ کر دیا اور کھیتوں میں اتر گیا۔ جبکہ جہاز گاؤں کے ایک کھالی کھیت میں جا گرا۔ امیدواروں کے مطابق جہاز کے کھیتوں میں گرتے ہی متعدد دھماکے ہوئے۔ جہاں جہاز کے آگے کا حصہ گر ا وہاں قریب 30/40فٹ کا کھڈا  پڑ گیا۔ جہاز کے کئی حصے دور 100فٹ کھیتوں میں جا کر گرے۔
حادثے کی جانکاری ملتے ہی ڈی سی ونے ببلانی، ایس ایس پی  الکا مینا، ممبر اسمبلی آنگد سنگھ و کئی اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر حالت کا جائزہ لیا کچھ ہی دیر میں آدم پور ائر بیس سے ایک دوسرا جہاز ائر فورس کے افسران کو لے کر موقع پر پہنچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ائر فورس کے افسر پائلٹ ونگ کمانڈر ایم کے پانڈے کو اپنے ساتھ لے گئے۔ یہاں اسے ہسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے۔ دوسری طرف ائر فورس کی اور سے اس حادثے کی جانچ کے لئے کورٹ آف انکوائری کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top