نیشنل ڈیسک: ہندوستان کے ریٹیل سیکٹر کے لیے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ڈیلوئٹ( Deloitte ) اور فکی ( FICCI ) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ریٹیل مارکیٹ 2030 تک 1.93 ٹریلین ڈالر(تقریبا 161 لاکھ کروڑ روپے)تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ سال 2024 کے 1.06 ٹریلین ڈالرسے تقریبا دوگنا ہے۔
کن وجوہات سے ہو رہی ترقی ؟
قوت خرید میں اضافہ: ہندوستان میں، خاص طور پر جنریشن Z کے پاس 250 بلین ڈالر خرچ کرنے کی طاقت ہے، جس کی وجہ سے گھریلو طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈیجیٹل ادائیگی اور آن لائن مارکیٹ: رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 73 فیصد صارفین اب آن لائن مارکیٹ سے متاثر ہو کر خریداری کرتے ہیں۔ وہیں،یوٹیوب کے جائزے اور دوستوں کے مشورے بھی مارکیٹنگ کے لیے ایک قابل اعتماد آپشن بن گئے ہیں۔
کوئیک کامرس کی تیزی: ہندوستان دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں 80 سے زیادہ شہروں میں کوئیک کامرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کی مارکیٹ 2030 تک 35 بلین ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔
'میڈ اِن انڈیا' کی توسیع: نئے آزاد تجارتی معاہدے (FTAs) اور ٹیرف اصلاحات سے 'میڈ اِن انڈیا' مصنوعات کے لیے عالمی منڈی تک پہنچنا آسان ہو رہا ہے ۔
FICCI کے کمار وینکٹ سبرامنیم نے کہا کہ ہندوستان میںڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے پہلے ہی 17 فیصد FMCG کھپت ہو رہی ہے، جس میں کوئیک کامرس کا حصہ 35 فیصد ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاہک اب صرف سامان نہیں خرید رہے ہیں بلکہ ان کی خریداری کا طریقہ بھی بدل رہا ہے۔