Latest News

بحری سلامتی کے لیے ہندوستان سری لنکا اور مالدیپ کی سہ فریقی فوجی مشق ''دوستی'' اختتام پذیر

بحری سلامتی کے لیے ہندوستان سری لنکا اور مالدیپ کی سہ فریقی فوجی مشق ''دوستی'' اختتام پذیر

کولمبو: ہندوستان، سری لنکا اور مالدیپ کے کوسٹ گارڈز کی طرف سے بحر ہند میں سیکورٹی، باہمی آپریشنل صلاحیت اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے دو روزہ سہ فریقی فوجی مشق اتوار کو مالدیپ میں اختتام پذیر ہوئی۔ یہاں ہندوستانی ہائی کمیشن نے یہ اطلاع دی۔ یہ ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی 15ویں سہ فریقی فوجی مشق تھی اور اسے 'دوستی' کا نام دیا گیا ہے۔ اس مہم کو 2021 میں شروع ہوئے 30 سال ہو چکے ہیں۔
 حالانکہ یہ دو طرفہ طور پر شروع ہوا اور اس میں صرف ہندوستان اور مالدیپ کے کوسٹ گارڈز شامل تھے۔ سری لنکا نے 2012 میں اس میں شمولیت اختیار کی اور یہ سہ فریقی مشق بن گئی۔ کولمبو میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا،کولمبو سیکورٹی کانفرنس (سی ایس سی)کے زیراہتمام دو روزہ مشق میری ٹائم سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔سی ایس سی سینٹرک مہم کا مقصد معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو ہموار کرنا اور تینوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مشق میں ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی آئی این ایس سبھدرا آف شور کشتی،پی آ ٹھ آئی لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ نے کیا۔
 



Comments


Scroll to Top