Latest News

کورونا وائرس کی وجہ سے مودی بیلجیم نہیں جائیں گے، ہند- یورپی یونین کے اجلاس میں کرنی تھی شرکت

کورونا وائرس کی وجہ سے مودی بیلجیم نہیں جائیں گے، ہند- یورپی یونین کے اجلاس میں کرنی تھی شرکت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کا یوروپی یونین کا دورہ کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں ہو سکے گا ،لیکن وہ بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کے صد سالہ یوم پیدائش پروگرام میں شامل ہونے کے لئے بنگلہ دیش ضرور جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے جمعرات کو یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ ہندستان اور یوروپی یونین چوٹی کانفرنس کے بارے میں دونوں فریقوں نے اعتراف کیا ہے کہ صحت اسباب پر مختلف تنظیموں نے دوروں پر روک لگانے کی بات کہی ہے۔ اس لئے اچھا ہوگا کہ چوٹی کانفرنس کے پروگرام کو کسی دیگر تاریخ کے لئے ملتوی کردیا جائے۔

https://twitter.com/ANI/status/1235517081468030977?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1235517081468030977&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-pm-modi-s-belgium-visit-postponed-due-to-corona-virus-na-295763.html
رویش کمار نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندستان اور یوروپی یونین کے مابین مضبوط تعلقات اور نزدیکی تعاون کے جذبہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور دونوں فریق کورونا وائر س کے پھیلنے سے عالمی صحت صورت حال میں و سیع فکرمندیوں کو شیئر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وزیر اعظم مودی کو ذاتی طورپر بنگ بندھو کے صدسالہ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے نریندر مودی نے قبول کرلیا تھا۔ مودی اس پروگرام میں ضرور شریک ہوں گے۔ اس دورہ میں دو نوں طرف کے لوگ بھی ہوں گے لیکن اس بارے میں معلومات مناسب وقت پر دی جائے گی۔
وزیر اعظم کے مجوزہ مصر دورہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں رویش کمار نے کہا کہ دونوں فریقوں کے مابین دورہ کی تاریخوں پر سفارتی چینلوں کے ذریعہ بات چیت چل رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top