National News

ایک سال میں300بھرشٹ ادھیکاریوںاور کرمچاریوں کو بھیجا جیل

ایک سال میں300بھرشٹ ادھیکاریوںاور کرمچاریوں کو بھیجا جیل

چنڈی گڑھ :(اشونی کمار) پنجاب کے مکھیہ منتری بھگونت مان نے بدھوار کو کہا کہ راجیہ سرکار کی طرف سے شروع کی بھرشٹاچار ورودھی ایکشن لائن نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس ایکشن لائن کے تحت بیتے ایک سال میں 300بھرشٹ ادھیکاریوں اور کرمچاریوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا۔
پنجاب کے لوگوں کو ویڈیو سندیش میں مکھیہ منتری نے کہا کہ میں عہد لیتا ہوں کہ میری سرکار راجیہ کے لوگوں کو صاف ستھرا،شفاف اور بہتر شاسن مہیا کروانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
مکھیہ منتری نے آگے کہا کہ عام آدمی پارٹی بھرشٹاچار ورودھی مہم میں سے نکلی ہے،جس کی وجہ سے پنجاب کو بھرشٹاچار سے مکت کرنے کیلئے کوششیں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن سے ہی بھرشٹاچاریوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتنے کی پالیسی اپنائی گئی۔یہ بہت فخر اور سنتوش کی بات ہے کہ ایک سال پہلے آج کے دن شروع کی بھرشٹاچار ورودھی ایکشن لائن نے من چاہے نتیجے سامنے لائے ہیں۔
مکھیہ منتری نے کہا کہ وہاٹس ایپ نمبر 9501200200پر لوگوں سے حاصل ہوئیں شکایتوں کے آدھار پر اب تک 300بھرشٹ ادھیکاریوں اور کرمچاریوں کو پکڑا گیا ہے،جن کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے اور وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار نے بھرشٹاچار مکت،شفاف اور صاف ستھرا پرشاسن دینے کا وعدہ کیا تھا،جس کیلئے یہ پہل قدمی کی گئی۔مان نے کہا کہ انہوں نے پنجاب کے لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ بھرشٹاچار کے خطرے کی جڑ کاٹی جائے گی،جس کیلئے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔
اس مہان کام کیلئے پنجابیوں کو تہہ دل سے سہیوگ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مکھیہ منتری نے کہا کہ لوگوں کی مدد سے یہ مہم آنے والے وقت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔اگر لوگوں سے کسی بھی کام کیلئے کوئی بھی رشوت یا کمیشن کی مانگ کرتا ہے تو اسے منع کرنے کی بجائے اس کی آڈیو یا ویڈیو بنا کر اس بھرشٹاچار ورودھی ایکشن لائن پر بھیجیں۔بھگونت مان نے بھروسہ دیا کہ سرکار اس کی جانچ کروائے گی اور اگر کوئی ملزم پایا گیا تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔لوگوں کے پیسوں کی لوٹ کا ایک ایک روپیہ ہر قیمت پر وصول کیا جائے گا۔
پنجاب وجی لینس بیورو کی طرف سے ایک سال کے دوران

  •  سابق منتری بھارت بھوشن آشو:ٹینڈر آبنٹن گھوٹالے میں گڑبڑی کے الزام میں گرفتار۔
  •  سابق منتری سندر شام اروڑہ:ایک صنعتی پلاٹ کو ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کو منتقل کرنے اور اسے ایک ٹاؤن شپ ستھاپت کرنے کی اجازت دینے کیلئے نامزد کیا گیا۔اروڑہ کو ایک وجی لینس ادھیکاری کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
  •  سابق منتری سادھو سنگھ دھرم سوت:پیڑوں کو کاٹنے،ادھیکاریوں کو منتقل کرنے،خرید کرنے اور نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے پرمٹ جاری کرنے کیلئے رشوت لینے کے الزام میں7جون 2022کوگرفتار کیا گیا تھا۔دھرم سوت کے خلاف آمدن سے زیادہ جائیداد کا بھی معاملہ درج کیا گیا۔
  •  کشل دیپ ڈھلوں سابق ودھائیک۔
  •  جوگندر پال بھوآ سابق ودھائیک۔
  •  سرندر کمبوج 'آپ' ودھائیک جگدیپ گولڈی کے پتا ہیں۔
  •  عام آدمی پارٹی ودھائیک امت رتن پکا۔
  •  پی سی ایس ادھیکاری نرندر سنگھ دھالیوال۔
  •  سابق چیئر مین امپروومینٹ ٹرسٹ امرتسر دنیش بسی۔
  •  سنجے پوپلی،آئی اے ایس۔
  •  چیف جنگلاتی محافظ پروین کمار،آئی ایف ایس۔
  •  جنگلاتی محافظ و شال چوہان،آئی ایف ایس۔
  • امت چوہان،آئی ایف ایس
  • ڈی ایف او گور امن پریت سنگھ۔
  • اے آئی جی آشیش کپور پی پی ایس۔
  • پنسپ کے جنرل ڈائریکٹر نوین کمار گرگ۔

ان کیخلاف ابھی چل رہی ہے وجی لینس کی جانچ لیکن معاملہ نہیں ہوا درج
سابق سی ایم چرنجیت سنگھ چنی،سابق ڈپٹی سی ایم او پی سونی،سابق منتری برہم مہندرا،سابق منتری وجے اندر سنگلا،سابق منتری بلبیر سنگھ سدھو،سابق منتری سنگت سنگھ گلجیاں،ودھائیک گورداسپور بندر میت سنگھ پاہڑا،سابق ودھائیک کلدیپ سنگھ وید،سابق ودھائیک ستکار کور گہری،سابق مکھیہ منتری کیپٹن امریندر سنگھ کے سابق صلاحکار بھرت اندر سنگھ چہل۔

بھرشٹاچار کے الزام میں کی گئی پرمکھ گرفتاریاں



Comments


Scroll to Top