Latest News

نیپال میں مسافروں کو لے جارہی جیپ کھائی میں گری، 8 کی موت اور 10 زخمی

نیپال میں مسافروں کو لے جارہی جیپ کھائی میں گری، 8 کی موت اور 10 زخمی

انٹرنیشنل ڈیسک: نیپال کے کرنالی صوبے میں 18 مسافروں کو لے جانے والی ایک جیپ تقریباً 700 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، جس سے اس میں سوار آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری  دی۔ یہ حادثہ جمعہ کی رات رُکُم مغرب ضلع کے بافیکوٹ کے جھرمارے علاقے میں پیش آیا۔ یہ گاڑی موسی کوٹ کے کھلنگا سے آٹھ بیسکوٹ میونسپلٹی کے سیالی کھاڑی علاقے کی طرف جا رہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی نے علاج کے دوران مقامی ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ متاثرین کی عمر 15 سے 30 سال کے درمیان تھی۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے 10 دیگر افراد کا علاج رُکم ضلع ہسپتال میں جاری ہے۔
 



Comments


Scroll to Top