Latest News

ہریانہ میں کورونا وائرس کا قہر جاری :پلول میں9نئے پازیٹو معاملے آئے سامنے

ہریانہ میں کورونا وائرس کا قہر جاری :پلول میں9نئے پازیٹو معاملے آئے سامنے

پلول:ہریانہ میں کورونا وائرس  کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔سوموار کو پلول ضلع میں 9نئے پازیٹومعاملے سامنے آئے ، جس کے بعد ضلع میںاب متاثرین کی تعداد 24ہو گئی ہے۔ پروٹوکول کے مطابق 24کووڈ پازیٹو لوگوں کو سرکاری میڈیکل کالج نلہڑ منہ بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں نیگیٹو رپورٹ آنے والے لوگوں کو کوارنٹائن سینٹر میںاحتیاط کے طور پر رکھا گیا ہے۔ 
ضلع سول سرجن ڈاکٹر برہمدیپ سنگھ نے جانکاری دیتے  ہوئے بتایا کہ تبلیغی جماعت  مرکز  کے بعد 89 افراد دہلی کے نظام الدین علاقے سے باہر نکل کر پلول ضلع کے ہتھنی علاقے کے گائوں ہنچپوری ، چھایسا ، مٹھیپور، دورینچی ، مہلکا آ گئے تھے۔ ضلع انتظامیہ نے پولیس محکمہ کی مدد سے ایسے افراد کی  پہچان کی اور انہیں آئیسولیٹ کیا ۔ابھی تک 24افراد کی رپورٹ پازیٹوآ چکی ہے ، جبکہ 65 افراد کی رپورٹ نیگیٹو آئی  ہے۔ پروٹوکول کے مطابق 24کووڈ پازیٹو لوگوں کو سرکاری میڈیکل کالج  ملہڑ منہ بھیج دیا  گیا ہے ۔ وہیںنیگیٹو رپورٹ آنے والے لوگوں کو کوارنٹائن سینٹر میں احتیاط کے طور پر رکھا گیا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ جو 24پازیٹو معاملے ہیں ان  کے رابطے میں آنے والے افراد کی ٹریسنگ کی جارہی ہے ۔ ابھی تک ان کے رابطے میں آنے والے 204افراد کو  ہوم آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ ان کی ریگولر جانچ کی جا رہی ہے ۔ فیڈ بیک بھی لیا جا رہا ہے ۔ فون پر صفائی بھی دی جا رہی ہے ۔ضلع میں کوارنٹائن  سینٹروں کے لئے الگ سے ڈاکٹروں کی ٹیم بنا دی گئی ہے ۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر مریض کی دیکھ بھال کی جا سکے ۔ اس کے علاوہ ریلیف  کیمپ  کے لئے الگ سے ٹیم بنائی گئی ہے ۔ ضلع محکمہ صحت  کی طرف سے  لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ لاک ڈاون کی تعمیل  کریں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top