Latest News

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 56ہزار سے تجاوز،1886افراد ہلاک، دہلی میں ایک دن میں 448معاملے درج ہوئے

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 56ہزار سے تجاوز،1886افراد ہلاک، دہلی میں ایک دن میں 448معاملے درج ہوئے

نیشنل ڈیسک:کورونا وائرس کا قہر کم ہوتا نہیں دکھ رہا ہے۔ مہلک میں  مسلسل کورونا کے معاملے بڑھتے  ہی جا رہے ہیں۔ وزات صحت کی جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھی کوروناسے 56,3421 افراد مصدقہ پائے  گئے ہیں۔ اس میں سے1,886افراد کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں دس ہزارسے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے 6مئی کو 2680،پانچ  مئی کو 3875معاملے ملے تھے۔ ملک میں 56,342 متاثرین میں سے 37916 ایکٹو  معاملے ہیں یعنی کہ ان کا ملک کے الگ الگ ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں 56539لوگ ٹھیک ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں بتا دیں کہ چار صوبوں مہاراشٹر، گجرات، مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش  میں کورونا سے  سب سے زیادہ اموات ہوئیں ہیں۔
چار صوبوں میں ہی اکیلے 1300سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جو کل اموات کا78فیصدی کے قریب ہے۔ وہیں دہلی میں گورووار کو  کووڈ19کے ایک دن میں سب سے زیادہ 448نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین  افراد کی تعداد بڑھ کر 5980ہو گئی ہے۔ حکومت نے یہ جانکاری دی۔ دہلی کے وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کی موت ہو گئی، جس  سے مہلوکین  کی تعداد بڑھ کر 66ہو گئی ہے۔
دوسری طرف  جھارکھنڈ سمیت13صوبوں اور مرکز کی زیر قیادت صوبوں میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا کا کوئی نیامعاملہ نہیں آیا ہے۔ ملک میں ابھی 130ریڈ زون اضلاع، 284اورینج زون اور 219گرین زون والے اضلاع ہیں۔ اگلے ہفتے ان اضلاع کا جائزہ کے بعد نئے سرے سے تین زمروں کی لسٹ بنے گی۔
 



Comments


Scroll to Top