Latest News

گنگا رام ہسپتال کے 108صحت ملازمین کوارنٹائن، 2کورونا پازیٹو مریضوں کے آئے تھے رابطے  میں

گنگا رام ہسپتال کے 108صحت ملازمین کوارنٹائن، 2کورونا پازیٹو مریضوں کے آئے تھے رابطے  میں


نیشنل ڈیسک:دارالحکومت دہلی میں کورونا کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ نظام الدین مرکز میںتبلیغی جاعت معاملے کے بعد یہاں بڑا  اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اسی درمیان دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال کے کچھ ڈاکٹر ور نرسوں سمیت سٹاف  کے 108 افراد کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔ یہ سبھی ان دو مریضو ں کے رابطے میں آئے تھے، جن کی ہال ہی میں کورونا رپورٹ آئی ہے۔
جانکاری کے مطابق ، گنگا رام میںدونوں مریض  کسی اور بیمار ی کے علاج کو  آئے تھے۔ تب ان میںکورونا کی علامات نہیں دکھی تھیں ۔ دوسری جانچ رپورٹ کے نتیجے میں  یہ کوروناپازیٹوپائے گئے، جس کے بعد ہسپتال نے میڈیکل سٹاف کو کوارنٹائن  میں جانے کو کہا ۔ 108میں سے 85سٹاف جہاں ہوم کوارنٹائن  کئے گئے ہیں وہیں 23دوسروں کو ہسپتال میں ہی الگ رہنے کو کہا گیا ہے۔ دہلی کے وزیر صحت  ستیندر جین نے بتایا کہ دہلی میں کوروناوائرس کے 386 معاملے سامنے آئے ہیں، جن میںسے 259مرکز  کے ہیں۔
بتا دیں کہ پور دنیا میں قہر مچانے والے خطر ناک کورونا وائرس کا اثر ملک میں مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ دہلی کے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت معاملے سے ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے او رسنیچر وار کو یہ اعداد وشمار 3000سے تجاوز کر گیا ۔ وہیں، اس خطر ناک کووڈ 19وبا سے اب تک ملک بھر میں جہاں 68لوگ جان کھو چکے ہیں اور ان میں سے 183لوگ پوری طرح سے ٹھیک بھی ہو گئے ہیں یا پھر انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top