Latest News

جموں وکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 2افراد  ہلاک : کمپنی کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج

جموں وکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 2افراد  ہلاک : کمپنی کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج

بانہا ل/ جموں: جموں و کشمیر قومی شاہراہ پر منصوبہ بند کھدائی کے سبب مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سیری رابن کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث نو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ ان میں زیادہ تر ٹرک اور کھدائی کرنے والی مشینیں شامل ہیں جو شاہراہ کو چار لین بنانے میں مصروف ہیں۔
پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ کمپنی کے خلاف ہندوستانی تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم ، اس سلسلے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ تمام موسموں میں کشمیر کو ملک کے مختلف حصوں سے جوڑنے والی 280 کلو میٹر طویل اس واحد قومی شاہراہ کی قابل رحم حالت کی وجہ سے مسافروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top