Latest News

درگا اشٹمی پر جیت کا پنچ ،بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرایا

درگا اشٹمی پر جیت کا پنچ ،بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرایا

دھرم شالہ: ہندوستان نے عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یہاں وراٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی (95 رن) اور محمد شامی کی خطرناک گیندبازی (5 وکٹوں ) کی بدولت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے ورلڈ کپ 2023 میں لگاتار پانچویں جیت حاصل کی۔ اس طرح بھارت نے درگا اشٹمی پر جیت کا پنچ لگایا۔ 
ہندوستانی ٹیم نے 20 سال بعد اس ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ پر جیت حاصل کی ہے۔ اس سے قبل 2003 میں سینچورین گراؤنڈ میں کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سوریہ کمار صرف 2 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ کے ایل راہل 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں مچل سینٹنر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ان سے پہلے شریئس ایر 33 رنز بنا کر کیچ آؤٹ  ہوئے۔ وہ ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آگئی ہے۔
 اب ٹیم انڈیا کے کھاتے میں 5 میچوں کے بعد 10 پوائنٹس ہیں۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے ٹاپ-4 میں پہنچنے کے امکانات مضبوط ہو گئے ہیں۔ اب ٹیم کو 4 میں سے صرف 2 میچ جیتنا ہوں گے۔شبھمن گل 26 رنز بنانے کے بعد اور روہت شرما 46 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لوکی فرگوسن نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ہندوستان نے ٹاس جیت کرگیندبازی کا درست فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لئے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ 
ہندوستانی ٹیم نے 274 کا ہدف 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس دوران شبھمن گل ون ڈے میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کامیابی 38 اننگز میں حاصل کی۔ گل نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آملہ کو 2 ہزار رنز مکمل کرنے میں 40 اننگز لگی تھیں۔ہندوستان کی جانب سے محمد شامی نے 5 جبکہ کلدیپ یادونے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور جسپریت بمراہ کو بھی ایک ایک کامیابی ملی۔ جبکہ ایک بلے باز رن آؤٹ بھی ہوا۔
 



Comments


Scroll to Top