Latest News

سنبھاجی بھڑے کا متنازعہ بیان، کہا- راشٹر واد کے مدعے پر ہندو سماج بن جاتاہے نامرد

سنبھاجی بھڑے کا متنازعہ بیان، کہا- راشٹر واد کے مدعے پر ہندو سماج بن جاتاہے نامرد

ممبئی : اپنے عجیب و غریب بیانات کے لئے اکثر تنازعات میں رہنے والے دائیں بازو کے رہنما سنبھاجی بھڑے نے نئے شہریت قانون کی تعریف کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ قوم پرستی کی بات آتی ہے تو ہندو سماج نامرد ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سے راشٹرواد کی توقع کرنا  بے وقوفی ہے ۔
مغربی مہاراشٹر کے سانگلی میں بھڑے نے  صحافیوںسے بات چیت کے دوران کہا''  راشٹر واد کی بات آنے پر ہندو سماج سو فیصد نامرد ہو جاتا ہے۔ جیسے نپنسک آدمی کو بچہ نہیں ہو سکتا، اسی طرح راشٹر واد اور  قومی مفاد کی بات آنے پر ہندو سماج یہی رویہ ظاہر کرتا ہے۔قومی مفاد کے بارے میں ہم میں سمجھ کی کمی ہے۔ بھڑے شیو ادارے ہندوستان کے سربراہ ہیں اور 2018 کے  کورے گاؤں بھیما  تشدد معاملے میں ملزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شہریت قانون( سی اے اے ) ہندوستانیوں کو جوڑتا ہے، جبکہ کچھ لوگ اس کے بارے میں نفرت اور الجھن پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا، '' دنیا بھر میں 187 ممالک میں اسی طرح کا قانون چلتا ہے تو ہندوستان میں ایسا قانون کیوں نہیں ہونا چاہئے ؟انہوں نے کہا، '' ہندو سی اے اے  کو لے کر بہت خواہش مند نہیں نظر آتے ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر مسلمان جو پہلے بنیادی طور پر ہندو تھے، وہ سی اے اے کی مخالفت کر رہے ہیں۔بھارت میں مسلمانوں سے راشٹر واد کی توقع کرنا بیوقوفی ہے۔
 بھڑے نے کہا، '' ہندوستانی آٹزم لوگ ہوتے ہیں، وہ  اس ملک کی بھلائی سمجھ ہی نہیں پاتے ہیں۔یہ نیا شہریت قانون ہمارے ملک کے لئے بہت اچھا ہے۔ بھڑے اپنے  عجیب و غریب بیان کے لئے پہلے بھی تنازعات میں گھر چکے ہیں۔ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ ان کے باغ کا آم کھانے والے جوڑوں کو بیٹا ہوتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top