علی گڑھ: اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی طرف سے 30 جنوری کو شوریہ دوس کے طور پر منایا گیا۔ میٹھے چاول کی کھیر تقسیم کی گئی ۔ناتھو رام گوڈسے نانا اپٹے کی تصاویر پر چادر چڑھا کر چراغوں سے آرتی اتاری گئی۔ اس دوران صوبہ نائب صدر گجیندر پال سنگھ آریہ نے اعلان کیا کہ جامعہ ملیہ میں فائرنگ کرنے والے نوجوان کوا کھل بھارت ہندو مہاسبھا کی طرف سے اعزاز دیا جائے گا۔ اس مقدمے کی پیروی ہندو مہاسبھا کرے گی۔
غور طلب ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں نے جمعرات کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ جانے کے لئے جیسے ہی مارچ نکالا، کیمپس سے چند قدموں کے فاصلے پر پولیس کے سامنے اچانک ایک شخص پستول لہراتا ہوا آیا اور بھیڑ پر گولی چلا دی جس میںایک طالب علم زخمی ہوا ہے۔گولی لگنے سے جامعہ میں ماس کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کر رہا طالب علم شاداب فاروق زخمی ہو گیا۔ اس کو ایمس ٹراما سینٹر میں داخل کرایا ۔