27k
98k
چھترپور:کورونا کو لے کر ملک بھر میں 21دن کے لاک ڈائون کے درمیان حکومت نے ایک بار پھر دوردرشن پر 33سال بعد سیریل ''''رامائن'''' کا نشریاتی پروگرام سنیچر وار سے شروع کر دیا ۔ رامائن کے نشر ہونے کا اعلان کو لے کر ہندو و مسلم سارے طبقے کے لوگوں میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سبھی اپنے اپنے گھروں میںکنبے اور بچوں کیساتھ بیٹھ کر رامائن کے پہلے ایپیسوڈ کا مزہ لیتے نظر آ رہے ہیں ۔ عوام کا ماننا ہے کہ اور بھی پرانے سیریل جیسے: مہا بھارت ، ٹیپو سلطان نشر ہونے چاہئے۔
نیشنل ڈیسک: کورونا وائرس نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے، جس کا علاج تلاش کرنے کے لئے سائنسدان سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔اگرچہ اسے لے کر مختلف دعوے بھی کئے جا رہے ہیں، ایسے میں بھارت بھی کہاں پیچھے رہ سکتا تھا۔ ہندو مہاسبھا نے تو اس کا علاج بھی ڈھونڈ نکالا ہے
رام پور:جہاں ایک طرف پورے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول ہے وہیں دوسری طرف رام پور میں ہندو مسلم اتحاد ملک کی گنگا جمنی تہذیب کوبیان کر کر ر ہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہولی ایک ایسا تہوار ہے جس میں تمام گلے شکوے بھول کر ایک دوسرے کے گلے لگتے ہیں
انٹر نیشنل ڈیسک :ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے تعلق سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں۔
نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) اور این آرسی کی مخالفت میں ملک کی راجدھانی دہلی کے شاہین باغ علاقے میں دو ماہ سے بھی زیادہ وقت سے لوگ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان، ہندو سینا نے شاہین باغ میں جوابی احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا تھا۔
نئی دہلی:قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اتراکھنڈ اوراترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے پر آمادہ نظر آرہی ہے۔
جالندھر : پروموشن میں ریزرویشن کو لے کر بھیم آرمی کے چیف چندر شیکھر آزاد کی کال پر بلائے گئے بند کا اثر پنجاب کے کئی علاقوں میں دیکھنے کو ملا ہے ۔ مظاہرین نے جہاں امرتسر میں ریلوے ٹریک کو جام کر دیا ہے
نیشنل ڈیسک : اپنے بیان کو لے کر تنازعوںمیں گھرے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) نیتا وارس پٹھان کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ کرناٹک کے کلبرگی پولیس نے انکے خلا ف آئی پی سی کے تحت دفعہ 117 ،153(دنگا پھیلانے کے لئے بھڑکانا) اور دفعہ 153اے ( دو گروپوں میں نفرت پھیلانا ) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔
نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) کو لیکر سیاسی لیڈران کی بیان بازی میں تلخی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔اسی کڑی میںکرناٹک کے گلبرگہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم ) کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے متنازعہ بیان دیا ہے
واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دورہ شروع ہونے سے پہلے امریکی ایجنسی کی ایک رپورٹ حکومت ہند کی تشویش بڑھا سکتی ہیں۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن ( یو ایس سی آئی آر ایف )نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے،
علی گڑھ: بنگلور میں سی اے اے کو لے کر چل رہے مظاہروں میں فلم اسٹار نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ ''''مسلم مل کر آگے بڑھیں اور اپنے حقوق کو چھین لیں''''۔اس بیان پر ہندو مہاسبھا کے ریاستی ترجمان اشوک پانڈے نے کہا کہ یہ ان کی دہشت گردوالی سوچ کا بیان ہے۔
نئی دہلی: کانگرس نے جمعہ کو الزام لگایا کہ حکومت نے ''''بھارت کے ویر'''' فنڈ کا استعمال نہیں کیا اور پلوامہ حملے کے کئی شہیدوں کے خاندان اب تک مدد کی انتظار کر رہے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان جے ویر شیر گل نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس فنڈ میں 250 کروڑ روپے کی رقم ہے
لکھنؤ: حال ہی میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں پروموشن میں ریزرویشن پانا بنیادی حق نہیں ہے۔لہٰذا درج فہرست ذات و قبائل کو پروموشن میں ریزرویشن دینے کے لئے ریاستی حکومت پابند نہیں ہے۔
پنجی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس )لیڈر سریش ''''بھیاجی'''' جوشی نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی کی مخالفت کرنا ہندؤوں کی مخالفت کرنے کے برابر نہیں ہے۔ جوشی نے یہ بات یہاں پاس میںواقع دونا پاؤلا میں ''''''''وشوگورو بھارت'''''''' موضوع پر خطاب کے دوران سوال جواب کے سیشن کے میںکہی
نئی دہلی: شیوسینا نے پیر کو لوک سبھا میں حکومت سے کہا کہ ''''ہمت ہے تو ویر ساورکر کو بھارت رتن دیجئے اور وہ اس کی حمایت کرے گی۔ لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ تجویز پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے اس وقت یہ تبصرہ کیا
نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ خاتون مظاہرین کے جوش و خروش، ہمت اورعزم میں ہندو شدت پسند تنظیمو ں کی دھمکی، گولی چلنے اور شاہین باغ سریتاوہار میں ان تنظیموں کی موجودگی کے باوجود کوئی کمی نہیں آئی ہے اور پوری شدت اور دم خم کے ساتھ خواتین دٹی ہوئی ہیں۔
لکھنؤ :اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بین الاقوامی ہندو مہاسبھا کے صدر رنجیت بچن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ رنجیت بچن صبح کی سیر(مارننگ واک) کے لئے نکلے تھے۔ اسی دوران موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ان کے سر میں گولی مار دی، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
علی گڑھ: اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی طرف سے 30 جنوری کو شوریہ دوس کے طور پر منایا گیا۔ میٹھے چاول کی کھیر تقسیم کی گئی ۔ناتھو رام گوڈسے نانا اپٹے کی تصاویر پر چادر چڑھا کر چراغوں سے آرتی اتاری گئی
نیشنل ڈیسک :اگرچہ پاکستان ہندوستان کے اقلیتوں کا بے وجہ رہنما بن کر پوری دنیا میں خود کو صحیح ٹھہرانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ پاک سے مسلم انتہا پسند ہندو اقلیتوں کا وجود ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں حالات اتنے بدتر ہو چکے ہیں