Latest News

نصیرالدین شاہ کے بیان پر بھڑکی ہندومہاسبھا، کہا- زبان کھینچ لیں گے

نصیرالدین شاہ کے بیان پر بھڑکی ہندومہاسبھا، کہا- زبان کھینچ لیں گے

علی گڑھ: بنگلور میں  سی اے اے  کو لے کر چل رہے مظاہروں میں فلم اسٹار نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ 'مسلم مل کر آگے بڑھیں اور اپنے حقوق کو چھین لیں'۔اس بیان پر ہندو مہاسبھا کے ریاستی ترجمان اشوک پانڈے نے کہا کہ یہ ان کی دہشت گردوالی سوچ کا بیان ہے۔

PunjabKesari
اشوک پانڈے نے مزید کہا کہ نصیر الدین شاہ اس ملک کے ایک اداکار ہیں۔ اس ملک نے ان کو بہت کچھ دیا ہے۔ بھارت کے عوام نے انہیں ایک اداکار بنایا ہے ورنہ اپنے  باپ -داداکے ساتھ کہیں بیٹھ کر پنچ جوڑ رہے ہوتے ۔ ایسی اوقات پر آنے والا شخص کبھی اپنی ذہنیت تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔ نصیر الدین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اشوک پانڈے نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا، 'اگر ایسی صورتحال پیدا ہو گئی تو حق چھیننے والے چاہے پھر وہ نصیر الدین شاہ ہوں یا کوئی اور، ہندو مہاسبھا کے کارکن زبان کھینچ لیں گے ۔

PunjabKesari
حکومت سے کی سی اے اے  مخالفین کو گولی مارنے کی اپیل 
اشوک پانڈے یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے حکومت سے  سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کو گولی مار کر سبق سکھاتے ہوئے دھرنے سے اٹھانے کی اپیل کر ڈالی۔ڈاکٹر کفیل، شرجیل امام اور نصیر الدین شاہ جیسوں پر این ایس اے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پھانسی کی بھی اپیل کی۔
 



Comments


Scroll to Top