National News

بنگلہ دیش میں اب کیلےکو لےکر ہندو تاجر کا قتل، لٹن چندرگھوش کو پیٹ پیٹ کر جان سےمار ڈالا

بنگلہ دیش میں اب کیلےکو لےکر ہندو تاجر کا قتل، لٹن چندرگھوش کو پیٹ پیٹ کر جان سےمار ڈالا

انٹرنیشنل ڈیسک: بنگلہ دیش کے غازی پور ضلع میں کیلے کو لے کر ہونے والے ایک معمولی تنازع نے پرتشدد شکل اختیار کر لی، جس میں 55 سالہ ہندو تاجر لٹن چندر گھوش کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز کالی گنج علاقے میں پیش آیا۔ مقتول لٹن چندر گھوش ’بیشاکھی سویٹ میٹ اینڈ ہوٹل‘ کے مالک تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا یہ واقعہ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش میں ہندوو¿ں کے خلاف بڑھتی ہوئی تشدد کی وارداتوں سے جڑا ہوا ہے یا نہیں۔ کالی گنج تھانے کے انچارج افسر ذاکر حسین نے بتایا کہ قتل کے سلسلے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد، سواپن میا (55)، مجیدہ خاتون (45)، معصوم میا (28) کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، معصوم میا کی کیلے کا باغان ہے، جہاں سے کیلے کا ایک گچھا غائب ہو گیا تھا۔


تلاش کے دوران اس نے وہی کیلے لٹن کے ہوٹل میں دیکھے، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے، “ملزمان نے لٹن کو گھونسے اور لاتیں ماریں، جس سے وہ زمین پر گر پڑے اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔” لٹن کے اہل خانہ نے بتایا کہ معصوم صبح تقریباً 11 بجے ہوٹل آیا تھا اور پہلے ہوٹل کے ایک ملازم سے کسی چھوٹی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد اس کے والدین بھی موقع پر پہنچ گئے اور معاملہ ہاتھا پائی میں بدل گیا۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے اور یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس واقعے کے پیچھے کوئی اور وجہ یا سازش تو نہیں تھی۔


 



Comments


Scroll to Top