Latest News

ہائی کورٹ نے مساجد میں اذ ان پر لگی روک ہٹا نے کا دیا حکم

ہائی کورٹ نے مساجد میں اذ ان پر لگی روک ہٹا نے کا دیا حکم

پریاگ راج- غازی پور:الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں مساجد میں نماز کی ممانعت سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ ہائیکورٹ نے غازی پور کے ڈی ایم کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد میں اذان سے متعلق کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہے۔
ہائی کورٹ نے  مساجد سے اذان کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اذان مذہبی اظہار رائے کی آزادی سے وابستہ ہے۔ جسے روکا نہیں جاسکتا۔ 
بتا دیں کہ غازی پور کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) نے کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمام مساجد میں اذان پر پابندی عائد کردی تھی۔ جسے اب ہائی کورٹ نے ختم کردیا ہے



Comments


Scroll to Top